پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کہا کہ یہ ہمارے لئے ٹف سیریز تھی،سارا کریڈٹ آسٹریلوی ٹیم کو جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے واٹ واش شکست کے بعد کپتان مصباح نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز شکست ٹیم کا مورال گرا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق نے اچھی بیٹنگ کی۔سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ مصباح نے مزید کہا کہ برسبین ٹیسٹ سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا تھا۔