معروف ، ہر دلعزیز کرکٹر گرفتار ، وجہ انتہائی شرمناک
arrest cricketer sri lanka

سری لنکن کرکٹر رامتھ رمبک ویلا کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور دو افراد پر حملے کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا۔

رمبک ویلا کو 9 مارچ کی رات کو کولمبو سے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا انہیں آلوتھ کیڈ مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے پیش کیا۔سری لنکن کرکٹر پر الزام ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کے دو طلبا پر حملہ بھی کیا۔یہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے جب رمبکویلا کو گرفتار کیا گیا ہو، اس سے قبل ستمبر 2016 میں انہیں کولمبو میں کار حادثے میں ملوث ہونے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب سری لنکن بورڈ نے کہا کہ اگر رمبکویلا پر لگائے گئے الزامات درست ہوئے تو انہیں سخت سزا دے گا۔واضح رہے کہ رمبکویلا کو دو ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں آئی لینڈرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں