قومی ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
ahmed shehzad big news national team

اوپننگ بلے باز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کی،بیٹے کی دراز عمری کیلئے دعا بھی کی

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین احمد شہزاد بیٹے کے باپ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے علی رکھا ہے۔ انہو ں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے بیٹے کی دراز عمری کیلئے دعا بھی کی ہے۔بیٹے کی پیدائش پر کھلاڑیوں اور ااحمد شہزاد کے اہل خانہ اوردوست انہیں مبارکبادیں ۔یاد رہے کہ احمد شہزاد 2015ء میں ثناء مراد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ احمد شہزاد کی شادی کی تقریب لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔ ان کی شادی میں شاہد خان آفریدی اور پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں