جاﺅ اپنا دماغ چیک کراﺅ۔۔۔ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے احمد شہزاد کو اب تک کا سب سے بڑا ”جھٹکا“ دیدیا
ahmed shehzad batting coach sarfaraz

 قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرافٹ فلاور نے مسلسل ناکامیوں کے شکار اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ہے اور ایسی بات کہہ دی کہ ہے کہ کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑی بھی دنگ رہ جائیں گے جبکہ ان کے مداحوں کی تو پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی۔

گرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے بیٹنگ مسائل کو نفسیاتی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے انہیں کسی ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے بیٹنگ مسائل تکنیکی نہیں بلکہ نفسیاتی نوعیت کے ہیں جن پر قابو پانے کیلئے احمد شہزاد کو ماہر نفسیات سے رجوع کرنا چاہئے۔ احمد شہزاد سے متعلق یہ سن کر کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑی بھی دنگ رہ جائیں گے کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے اپنی بیٹنگ یا باﺅلنگ میں موجود تکنیکی مسائل پر قابو پانا تو بہت آسان ہوتا ہے۔ لیکن جب معاملہ نفسیات کا ہو تو بہت زیادہ ہمت، صبر، مثبت سوچ اور مستقل پن کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اور اس کیلئے ناکامیوں کا افسوس اور کارکردگی دکھانے کے دباﺅ کو بھی شکست دینا پڑتی ہے جو کافی ہمت و حوصلے والا کام ہے۔ گرانٹ فلاور کا یہ بیان بہت اہم ہے کیونکہ گزشتہ سال ورلڈ ٹی20 کے بعد وقار یونس کی جانب سے احمد شہزاد سے متعلق دی گئی رپورٹ میں بھی گرانٹ فلاور کی رائے شامل تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں