اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج۔۔۔وجہ کیابنی ؟ نجی ٹی وی اینکرنے قوم سے دعائوں کی اپیل کردی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
wife iqrar ul hassen

معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃالعین اقرار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراقرار الحسن نے اپنی اہلیہ کی تصاویر شئیر کیں۔ اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ ہم چار دن سے فلوریڈا کے اسپتال میں موجود ہیں، میری اہلیہ کو یکے بعد دیگرے مرگی کے تین دورے پڑے۔ہمارے اہل خانہ

اور دوست احباب بھی ہم سے دور ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اہلیہ کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ اقرار الحسن نے اپنے بیٹے پہلاج کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تم بہت بہادر بچے ہو۔ انسٹاگرام پوسٹ میں اقرار الحسن نے اپنے باس سلمان اقبال کا بھی بے حد شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے بے حد شکریہ سلمان بھائی، جب اسپتال میں میرے پاس کوئی نہیں تھا تب آپ آئے ، آپ نے میرا ہاتھ تھاما ، مجھے سہارا دیا،اور پہلاج کا خیال رکھا، آپ سب سے اچھے باس اور ایک بہترین انسان ہیں۔خدا آپ کو ہمیشہ ہمارے سر پر سلامت رکھے۔ اقرار الحسن نے اپنی اہلیہ کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹی اپنی اہلیہ کی تصویر شئیر کی تو ان کے چاہنے والے افسردہ ہو گئے اور ان کے لیے خوب دعائیں بھی کیں جس کے تھوڑی دیر بعد ہی اقرار الحسن نے اپنی اہلیہ اور بیٹے پہلاج کے ساتھ ایک اور تصویر شئیرکی اور لکھا کہ آخر میں قرۃالعین کو شاباش دینا چاہوں گا جس نے اس بیماری سے مقابلہ کیا۔قرۃ العین کے لیے بیت پیار اور عزت۔۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے گھر اپنے وطن پاکستان جلد ہی واپس آ رہے ہیں انشاءاللہ۔دوسری تصویر میں اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار پہلی تصویر سے قدرے بہتر دکھائی دے رہی تھیں۔ اقرار الحسن کے مداحوں اور ان کے چاہنے والوں نے جہاں اقرار الحسن کی اہلیہ کو ڈھیر ساری دعائیں دیں وہیں کچھ صارفین نے قرۃ العین کی اس حالت کا ذمہ دار اقرار الحسن کو ٹھہرایا اور کہا کہ تم نے اپنی بیوی کو اتنی ٹینشن دی جس کی وجہ سے اس کی یہ حالت ہو گئی ، اُس کی اس حالت کے ذمہ دار تم خود ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں