راج کپور اپنے وزن کی وجہ سےکبھی چین نہیں گئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
weight ranbir kapoor china

رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ کے شومین راج کپور شایدفلم انڈسٹری کو چین لے جاتے لیکن اداکار و فلمساز نے کبھی چین کا دورہ نہیں کیا کیونکہ وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کے مداح انہیں وزن بڑھنے کے بعد دیکھیں

رندھیر کپور نے کہا کہ ان کے والد کی فلمیں چین میں کافی مقبول تھیں اس لئے اداکار کو ایک بار چین کے دورے کی دعوت بھی دی گئی لیکن انہوں نے کہا کہ’ میں سوچ رہا ہوں کہ چین نہ جاؤں کیونکہ وہ فلم ’آوارہ‘ اور’شری 420‘کے راج کپور سے پیار کرتے ہیں اور اب میرا سائز دیکھو، میں اب ویسا نہیں دکھتا۔ چین میں ہندی فلموں کے سرخیل ہونے کے باوجود راج کپور نے کبھی چین کا دورہ نہیں کیا کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی مجھے سالہاسال سے مختلف سائز میں دیکھتے آرہے ہیں اس لئے وہ مجھے آج بھی قبول کرلیتے ہیں لیکن میں چین میں اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرسکتا اوران کے تصور کو ختم نہیں کرنا چاہتا، میں ویسا راج کپور نہیں رہا جیسا وہ سمجھتے ہیں۔اپنے بھائیوں رشی کپور اور راجیو کپور کے ساتھ ’راج کپور ایورڈز فار ایکسلینس‘ کی تقریب کے دوران پینل ڈسکشن میں بات کررہے تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں