عامر خان نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی
  • 23
  • 56

http://tuition.com.pk
weight new movie aamir khan bollywood

 بالی ووڈ کوکامیاب فلمیں دینے والے عامر خان نے اپنی نئی آنیوالی فلم ’دنگل‘ کے لیے 15 کلو گرام سے زیادہ وزن بڑھا کر صحت سے متعلق سنگین خطرات مول لے لیے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی نئی فلم’دنگل‘ میں 55 سالہ ریسلر کا کردار نبھائیں گے جس کے لئے انہوں نے اپنے وزن میں اضافہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عامر خان اپنی قدامت کی مناسبت سے تین سے چار کلو گرام وزن کو تیزی سے کم یا زیادہ کرسکتے ہیں اوراس سے صحت پر کوئی خاص فرق پڑے گا لیکن 10 کلو گرام سے زائد وزن میں اضافے کے لئے انہوں نے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کیا ہے جس سے جلد کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، دل کے دورے اور یہاں تک کہ موت بھی ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عام طور پر کھلاڑی اور تن ساز اپنی کارکردگی کو کئی گنا بڑھانے کے لئے ایسٹیرائیڈز کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس کے منفی اثرات کے باعث اس کا استعمال ممنوع ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں