سارہ خان کے وزن کم کرنے کی وجہ سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
weight loss reason sarah khan

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی۔

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے وزن کم کرنے سے متعلق بتایا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں روتے ہوئے اپنی والدہ امریتا سنگھ کو اداکارہ بننے کا کہتی تھی تو ایک دن انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں اگر اداکار بننا ہے تو پہلے وزن کم کرنا پڑے گا‘۔سارہ علی خان نے بتایا کہ والدہ کے مشورے کے بعد میں چار ماہ کے لیے ملک سے باہر چلی گئی لیکن جب واپس آئی تو وہ مجھے پہچان نہ سکیں۔ والدہ نے مجھے ایئر پورٹ پر سوٹ کیس کی وجہ سے پہچانا کیوں کہ میں چار ماہ میں 30 کلو وزن کم کرنے کے بعد بالکل مختلف نظر آرہی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے گریجویشن کے آخری دو سال کا کورس ایک سال میں مکمل کیا اور باقی ایک سال میں ورزش کرنے میں مشغول ہوگئی کیوں کہ جب میں تعلیم کی غرض سے بیرون ملک گئی تھی تو ابتدائی دو سال میں کافی موٹی تھی لیکن آخری سال میں وزن کم کرنے میں بہت کامیاب رہی۔سارہ نے بتایا کہ امریکا کی ہر چیز میں شدت ہے، جہاں آپ کو پیزا ملتا ہے وہاں آپ کو پروٹین بھی ملتا ہے اور جہاں آپ کو چاکلیٹ ملتی ہے وہیں آپ کو سلاد بھی ملتی ہے یہی وجہ تھی کہ وہاں جتنا وزن میرا بڑھا تھا وہیں میں نے زندگی کے نظم و ضبط کر برقرار رکھنے کے لیے مسلسل ورزش کی اور اتنا ہی اپنا وزن کم کیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں