بالی وڈ کی تاریخ میں انوکھا واقع کترینہ کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ دوبارہ کرنے کا فیصلہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
weight katrina kaif

بالی ووڈ فلم جگا جاسوس گزشتہ ایک سال سے تکمیل کے مراحل میں ہے لیکن ہر بار کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے تنازع کے باعث التوا کا شکار ہوجاتی ہے لیکن اس بار فلم کی شوٹنگ میں اداکارہ کے وزن میں کمی آڑے آگئی ہے۔

 بالی ووڈ ہدایت کارانوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کی شوٹنگ کا سفرتو گزشتہ سال ہی شروع ہو چکا تھا تاہم فلم شروع سے ہی مسائل سے دوچار ہے، ایک جانب اداکاررنبیرکپوراور کترینہ کے درمیان دوریوں نے فلم کو خاصا نقصان پہنچایا توکبھی دیگرمسائل نے پیچھا نہ چھوڑا اوراب اداکارہ کترینہ کیف کے وزن میں خاطر خواہ کمی فلم کے لیے رکاوٹ بن گئی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے وقت اور اب اداکارہ کے وزن میں خاصا فرق ہے جس کے باعث فلم کی منظر نگاری میں بہت فرق آرہا ہے اور اب اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے فلمائے گئے مناظر کو دوبارہ فلمایا جارہا ہے جو خاصا مشکل کام ہے اورفلم کے ہدایت کاراداکارہ کے وزن میں مزید کمی سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں