معروف فلمی جوڑی کے درمیان اچانک علیحدگی ۔۔ ۔ وجہ بھی سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
vidya balan reason separation

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنے شوہر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

2016 کو بالی ووڈ میں فلمی جوڑیوں کے ٹوٹنے کا سال کہا جارہا ہے کیونکہ رواں برس کے آغاز سے اب تک برسوں پرانی شادیاں اور منگنیاں ٹوٹنے کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں ، اس میں اداکارہ ودیا بالن اور فلم ساز سدھارتھ رائے کپور بھی شامل ہیں، دونوں نے دو برس قبل دھواں دھار عشق لڑانے کے بعد شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان بھی تعلقات خراب ہونے کی خبریں گرم ہیں لیکن ودیا بالن نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ممبئی میں اپنی مراٹھی فلم ”ایک البیلا“ کے ٹریلر کی لاوٴنچنگ تقریب کے دوران جب ودیا بالن سے ان کے شوہر کے ساتھ خراب تعلقات پر سوال کیا گیا تو انہوں سے ان خبروں کو من گھڑٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہیں ہیں، ان کی شوہر سے لڑائی ہوئی اور انہیں ہی اس کا علم نہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کی اپنے شوہر کے ساتھ خراب تعلقات کی وجہ کو کنگنا رناوت اور ہریتھک روشن کی لڑائی کے ساتھ جوڑا جارہا تھا جس میں ودیا نے کنگنا رناوت کی حمایت کی تھی جو ان کے شوہر کو ناگوار گزری تھی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں