’چائے والا‘کیلئے دبئی سے شاندار خوشخبری آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
tea man good news dubai

راتوں رات ایک تصویر کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ارشد خان المعروف ’چائے والا‘ کو دبئی سے بلاواآگیا اور وہ جلد ہی پہلی مرتبہ دبئی پہنچیں گے جہاں اپنی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے ، دبئی کے علاوہ ارشد خان برطانیہ بھی جائیں گے ۔

 ارشد خان اپنی فلم ’کبیر‘ کی شوٹنگ کیلئے انگلینڈ اور دبئی آئیں گے جس کی تصدیق 18سالہ چائے فروش نے بھی کردی ہے اور بتایاکہ وہ جلد ہی دبئی اور انگلینڈ ہوں گے ، فلم میں وہ ہیرو کے بھائی کا کردار اداکررہے ہیں۔  ارشد خان نے دعویٰ کیاکہ’ مجھے فلم میں کئی کرداروں کی پیشکش ہوئی لیکن خود محسوس کیا کہ ہیروکے بھائی کا کردار ٹھیک ہے اور کوئی شک نہیں کہ فلم میں میرا کردار بہت اہم ہے ، انہوں نے مجھے بھاری رقم کی پیشکش بھی کی لیکن ابھی بتانہیں سکتا، ایک بات یقینی ہے کہ فلم کی شوٹنگ کیلئے میں دبئی اور انگلینڈ جارہاہوں‘۔ یادرہے کہ ارشد خان گزشتہ چار سال سے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں چائے بیچ رہاتھا لیکن اپنی آنکھوں کی وجہ سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی اور پھر راتوں رات ارشد خان چائے والا سے ’ہیرو‘ بن گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں

متعلقہ خبریں