بیٹے کی کوریج کرنے پرکرینہ میڈیا پرسخت برہم
taimur ali khan cover page photos indian media karina kapoor

 
بالی ووڈ کی بیبو کرینہ اوراداکار سیف علی خان کا بیٹا تیمور پیدائش کے بعد سے ہی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، تاہم اب اداکارہ بیٹے کی تصاویراوراس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرنے پرخوب برہم ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کرینہ کپورکا انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ انہیں بالکل پسند نہیں ہے جس طرح تیمورکی تصاویراوراس کی ایک ایک حرکت نوٹ کرکے خبروں کی زینت بنایا جاتا ہے، وہ کیا کھاتا ہے، کہاں جاتا ہے، کیا پہنتا یا پھراس کے ہیئر اسٹائل پر بار بار بات کرنا اب برا لگتا ہے، سمجھ نہیں آتا کہ وہ اس ٹرینڈ کو کیسے روکیں کیونکہ وہ محض ابھی 14 ماہ کا ہے۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب تیمور بھی اس ٹرینڈ کا عادی ہوگیا ہے  کیونکہ جب اس کی مختلف تصاویر کا موازنہ کرتی ہوں تو وہ بھی اب پوزدے کر تصویریں کھنچواتا ہے۔ ایک بارپھربیٹے کے نام پرہونے والے تنازعات کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے نام کے لیے بہت تنقید برداشت کی تاہم اس سے زیادہ سپورٹ بھی ملی جومعنی رکھتی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش سے پہلے ہی سیف نے ان سے کہا تھا کہ بیٹا ہوا تو اس کا نام تیمورنہیں بلکہ ’فیض‘ رکھیں گے جس پراداکارہ نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا فیض نام بھی اچھا ہے لیکن میرا بیٹا مضبوط اورطاقت وربنے گا اس لیے اس کا نام تیمورہی ہوگا اوریہ ہی نام رکھنے پر مجھے بہت فخرہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں