سنی لیون نے سنیما گھروں میں دپیکا کی جگہ لے لی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sunny leone dipika cinema

 بھارتی فلم انڈسٹری پر اس وقت پدماوتی کی کہانی اور فلم کی ریلیز موخر کرنے کے بڑے چرچے ہیں کیونکہ اس فلم کی نمائش ملتوی کرنے سے سنیما مالکان کو بھاری نقصان کا خطرہ تھا تاہم اب دپیکا کی پدماوتی کی جگہ سنی لیون کی فلم ”تیرا انتظار“ ریلیز ہوگی۔ 

سنجے لیلا بھنسالی نے فلم پدماوتی کو یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم فلم متنازع بن جانے، بھنسالی سمیت دپیکا اور فلم کے دیگر اداکاروں کو دھمکیاں ملنے اور بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو سرٹیفکیٹ ملنے میں تاخیر کے بعد بالآخر پروڈیوسرز نے ازخود فلم کی ریلیز موخر کردی۔پدماوتی کی ریلیز موخر ہونے کے بعد اب بالی ووڈ کے ریلیز کیلینڈر میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب سنی لیون کی فلم جسے 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا وہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔سنی لیون کی فلم ”تیرا انتظار “ کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی کا موقف ہے کہ ٹیزر ٹریلر کے مطابق ہماری فلم 8 دسمبر کو ریلیز ہونی تھی اور یہ سب کو معلوم ہوچکا ہے تاہم پدماوتی کی ریلیز ملتوی ہونے اور یہ تاریخ خالی ہونے کے سبب ہم نے فلم کو 8 کے بجائے 7 دن قبل یعنی یکم دسمبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں