کیا سنی دیول اور ڈمپل کپاڈیہ میں ابھی بھی قربتیں موجود ہیں؟ ایسی خبر آگئی کہ اکشے کمار کو ذرا بھی خوشی نہ ہوگی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sunny deol news akshay kumar

اداکار سنی دیول اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ میں قربت کی خبریں تو پرانی ہیں لیکن گزشتہ دنوں دونوں کی سامنے آنے والی ویڈیو نے ان کے دوبارہ قریب آنے کی کہانی بیان کی تھی ، اب ایک بار پھر ایسا کام ہوگیا ہے کہ مداح یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ دونوں کے بیچ کچھ نہ کچھ تو چل رہا ہے۔
 سنی دیول نے حال ہی میں ایک فلم سائن کی ہے جس میں وہ بطور ایکشن ہیرو کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی سب سے دلچسپ بات کرن کپاڈیہ ہیں جو بطور لیڈ ایکٹر کام کریں گے ۔ کرن کپاڈیہ کی یہ ڈیبیو فلم ہوگی جسے بہزاد خمباٹا ڈائریکٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ کرن کپاڈیہ ، ڈمپل کپاڈیہ کی چھوٹی بہن آنجہانی سمپل کپاڈیہ کے بیٹے ہیں ۔ڈمپل کپاڈیہ کے بھانجے کی فلم میں سنی دیول کے کردار کے باعث دونوں کے رشتے کے بارے میں ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ راجیش کھنہ سے علیحدگی کے بعد 90 کی دہائی میں جب ڈمپل کپاڈیہ نے بالی ووڈ میں فلم ساگر سے کم بیک کیا تھا تو اس وقت بھی سنی دیول کے ساتھ ان کے افیئر کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں ڈمپل کپاڈیہ اور سنی دیول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے لندن مین ایک عوامی مقام پر بیٹھا ہوا دیکھا گیا ۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک بار پھر دونوں کی قربتوں کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں ۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں