سلمان خان دپیکا پڈوکون کے دیوانے؟
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
sulman khan like to dipika

بولی وڈ حسینہ دپیکا پڈوکون کے چاہنے والوں کی تعداد تو لاکھوں کروڑوں میں ہوسکتی ہے مگر یہ کس نے سوچا تھا کہ ان میں دبنگ خان سلمان اور ڈائریکٹر کرن جوہر جیسے معروف شخصیات کا نام بھی شامل ہوسکتا ہے۔

ایسا دلچسپ نظارہ گزشتہ دنوں ہونے والے فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب کے دوران نظر آیا جس میں سلمان خان دپیکا کے خوبصورت سفید گاﺅن کو چباتے نظر آئے۔ سلمان خان دراصل اپنی فلم ' کک' کے گانے ' جمعے کی رات' پر پرفارم کررہے تھے جس کے دوران ان کے ہمراہ کرن جوہر، کپل شرما اور سدھارتھ ملہوترہ نے دپیکا کے گاﺅن کو منہ میں لے کر چلنے کی کوشش کی۔ دپیکا کو تقریب کے میزبان کرن جوہر اور کپل شرما نے اسٹیج پر مدعو کیا تھا جو سفید لباس میں بہت پرکشش نظر آرہی تھیں۔ جس کے بعد سلمان خان اور سدھارتھ ملہوترہ نے بھی وہاں آکر فلم کک کے اس مشہور گانے کے اسٹیپ میں حصہ لیا۔

خیال رہے کہ فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب 31 جنوری کو ہوئی تھی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بہترین نئے اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں