غیر ملکی ماڈلمنشیات سمگلنگ کیس کی سماعت 8فروری تک ملتوی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
smugling model court

سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریزاہلسکوواکے کیس کی سماعت 8فروری تک ملتوی کردی گئی۔

غیرملکی حسینہ ٹریزا ہلسکووا کو ایک بار پھر جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیاتوپتہ چلا کہ وکلاء کی جانب سے ایک خاتون جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ساتھی ججز نے کام کرنا چھوڑدیا ہے جس کی وجہ سے ملزمہ کے کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔،ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا کی ہدایت پر عدالتی عملے کی جانب سے ملزمہ کو بتایا گیا کہ آئندہ سماعت پر ان کا بیان قلمبند ہو گا، عملے کی جانب سے غیر ملکی ماڈل کو 15 سوالات پر مشتمل ترمیمی سوالنامہ بھی فراہم کیا گیاہے جس میں ملزمہ سے پاکستان آنے کی وجہ سمیت دیگر سوالات کے جوابات مانگے گئے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں