سوامی اوم کا سلمان خان کو تھپڑمارنے کا دعویٰ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
slap big boss salman khan

بک باس سیزن 10 سے نکالنے جانیوالے سوامی اوم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کو تھپڑ مارا تھا جس پر انہیں شو سے نکالا گیا ۔

یہ دعویٰ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا سوامی اوم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 30 دسمبر کو نشر ہونیوالے بگ باس سیزن 10 کے شو میں سلمان خان کو تھپڑ ماردیا تھا ، اس وجہ سے انہیں ریالٹی شو سے نکال دیا گیا۔ سوامی جی کا کہنا ہے کہ پروگرام میں فوٹیج نشر نہیں ہوئی تھی ، کیونکہ یہ واقعہ سموکنگ چیمبر میں پیش آیا تھا جہاں کیمرے موجود نہیں ہیں، سلمان خان نے سیگریٹ جلائی اور میرے چہرے پر دھواں چھوڑ کر میری بے عزتی کی تھی جس پر میں نے بھارتی اداکار کے منہ پر تھپڑ رسید کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سلمان کو گھسیٹ کر باہر لے جانا چاہتا تھا تاکہ ہمارے درمیان پیش آنیوالا واقعہ کیمرے میں ریکارڈ ہو جائے۔ سوامی اوم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سلمان خان نے اپنے انڈر ورلڈ سے تعلقات کا اعتراف کیا اور تسلیم کیا کہ اس کے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی سے بھی رابطے ہیں جبکہ شاہ رخ خان اور عامر خان بھی بھارت کو اسلامی ریاست بنانے کیلئے آئی ایس آئی کے مشن پر ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں