سدھارتھ اور عالیہ کے تعلق پر جمی برف پگھلنے لگی
sidharth malhotra alia bhatt friendship

بالی ووڈ اداکارسدھارتھ اورعالیہ نے کبھی بھی اپنے درمیان گہری دوستی کے رشتے کے بارے میں کھل کر کچھ نہیں کہا پران کے مداح اوربالی ووڈ سٹارزایک لمبے عرصے تک ان کے درمیان رہنے والی گہری دوستی کے بارے میں جانتے ہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے گہرے دوست سدھارتھ ملہوترا سے دوستی ختم کردی تھی اور اس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ سدھارتھ اور اداکاری جیکولن فرنینڈس کے درمیان قربتیں تھیں جس کی سدھارتھ کی جانب سے ہمیشہ تردید ہی گئی۔اب ایک بارپھر بالی ووڈ کے مایہ ناز پروڈیوسر کرن جوہرمیدان میں اترے ہیں اورانہوں نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر عالیہ اورسدھارتھ دونوں کو سمجھایا ہے کہ وہ آپس میں تنازعات کو ختم کریں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ کرن جوہرکے سمجھانے کے بعد دونوں نے اس حوالے سے سوچنا بھی شروع کردیا ہے۔اس سے قبل عالیہ بھٹ کو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ہوئی تھی تاہم عالیہ نے یہ کہہ کر صاف انکارکردیا تھا کہ وہ ابھی اپنے دیگرپروجیکٹس میں مصروف ہیں اوران کے پاس نئے پروجیکٹ کے لیے بالکل بھی وقت نہیں ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں