بالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ خطرناک ترین بیماری میں مبتلا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
shabana azmi disease hospital

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں، انہیں ہسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شبانہ اعظمی کو سردی زکام ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور وہیں ان میں سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیںہسپتال داخل کر لیا گیا۔انہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ’میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی ،پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا۔خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہ’سپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ میری صحت میں تیزی سے بہتری ہورہی ہے۔شبانہ اعظمی مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں اور مشہور نغمہ نگار جاوید اختر ان کے شوہر ہیں۔ محترمہ اعظمی نے سال 1973میں شیام بینیگل کی فلم انکر سے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں