ہالی ووڈ میں کام کرکے آنے والی پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے کتنے پیسے مانگ لیے ؟ جان کر بڑے بڑے اداکاروں کے ہوش اڑ گئے
salman khan priyanka chopra

بالی ووڈ کی دیسی گرل جو حال ہی میں امریکی گلوکار نک جوناس کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت رہی ہیں ، وہ سلمان خان کی آئندہ فلم ’ بھارت ‘ میں کام کیلئے ساڑھے 6 کروڑ روپے وصول کر رہی ہیں ۔

یہ ایک بالی ووڈ اداکارہ کیلئے نہ صرف بہت بڑی رقم ہے بلکہ انہوں نے اتنا معاوضہ لے کر کئی مرد اداکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سٹار ڈسٹ میگزین کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو گزشتہ کچھ سالوںسے ہالی ووڈ میں قسمت آزمائی کر رہی ہیں اور بعض فلموں اور اپنے ٹی وی ڈرامے میں مصروف رہی ہیں ، نے اب لمبے وقفے کے بعد بالی ووڈ میں دوبارہ کام شروع کیا ہے۔وہ سلمان خان کے مد مقابل فلم بھارت میں مرکزی کردار نبھائیں گی اور اس کیلئے ساڑھے 6 کروڑ روپے کا معاوضہ حاصل کریں گی۔ ڈائریکٹر علی ظفرکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھارت کی شوٹنگ رواں ماہ کے وسط میں شروع ہوجائے گی ۔ خیال رہے کہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ دپیکا پڈکون نے فلم پدماوت کیلئے وصول کیا تھا ۔ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کیلئے 12 کروڑ روپے لیے تھے جو ان کے دونوں ساتھی اداکاروں رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں