احتجاج کے باوجود قابل اعتراض فلم ریلیز
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
russian released protest film

متنازع روسی فلم کو ریلیز کردیا گیا

بولی وڈ کی آنے والی فلم ’پدماوتی‘ وہ واحد فلم نہیں، جس پر انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے اعتراضات کیے جا رہے ہوں، بلکہ دیگر ممالک میں بننے والی بعض فلموں پر بھی اعتراضات کیے جاتے ہیں۔ پدماوتی کی طرح روس کی متنازع فلم ’مٹلڈا‘ کو بھی ریلیز کردیا گیا۔ ’مٹلڈا‘ کی کہانی روس کے آخری زار بادشاہ اور ان کی جانب سے ایک ڈانسرز سے کی جانے والی محبت اور شادی کے گرد گھومتی ہے۔ ’مٹلڈا‘ کو بھی شوٹنگ کے پہلے ہی دن سے مشکلات درپیش تھیں، متعدد بار فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی انتہاپسند عیسائی فرقے آرتھوڈوکس کے لوگوں نے ٹیم پر حملے کیے۔ آرتھوڈوکس فرقے سے تعلق رکھنے والے انتہاپسند افراد نے ’مٹلڈا‘ کے پوسٹرز بھی جلادیے تھے، جب کہ سینما مالکان کو دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر فلم کو ریلیز کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار سینما مالکان خود ہوں گے۔ انتہاپسند فرقے کا دعویٰ تھا کہ فلم میں زار شاہی خاندان کی تاریخ اور آرتھوڈوکس فرقے سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ’مٹلڈا‘ فلم کے خلاف کئی ماہ سے روس کے مختلف علاقوں میں آرتھوڈوکس عیسائیوں کے مظاہرے بھی جاری تھے، تاہم دھمکیوں، مظاہروں اور خوف کے باوجود فلم کو سینما گھروں کی زینت بنادیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں