معروف ماڈل ایمان علی نے شریک حیات کا انتخاب کرلیا
revealed iman ali husband wedding

پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان اچانک کیا گیا جس سے دنیا بھر میں ان کے مداح حیران رہ گئے۔

فیشن ڈیزائنر اور اینکر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایمان علی کی شادی کا اعلان ایک ویڈیو میں کیا۔ یہ ویڈیو ایمان علی کی ڈھولکی کے موقع کی تھی جس میں سپرماڈل کے قریبی دوست ڈانس کی مشق کررہے تھے۔ ماڈلنگ کے علاوہ مختلف فلموں جیسے خدا کے لیے، بول اور ماہ میر میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایمان علی نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر اپنے ہونے والے شوہر کی تصویر پوسٹ کی۔ ان کے شوہر کے بارے میں زیادہ معلومات تو سامنے نہیں آسکی مگر مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمان علی بابر بھٹی سے شادی کررہی ہیں۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ دونوں کچھ عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے مگر مصدقہ طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

بابر بھٹی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں اور ان دونوں کی شادی کی تقاریب فروری میں سادگی سے منعقد کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ایمان علی معروف اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔ 38 سالہ ایمان علی کچھ عرصے سے ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں زیادہ سرگرم نہیں اور ماضی میں وہ مختلف انٹرویز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ شادی کے لیے ایسے شخص کا انتخاب کریں جو چاہے امیر نہ ہو مگر اچھا خیال رکھنے والا ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں