سلمان خان نے اس وجہ سے مجھے مارا بھی تھا کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ ارباز خان کا سٹے بازی کے بعد ایک اور تہلکہ خیز انکشاف، ہنگامہ برپا ہوگیا
revealed arbaz khan salman khan

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل میں سٹے بازی کی لت کی وجہ سے ان کے بڑے بھائی سلمان خان نے ان پر ہاتھ اٹھایااور دونوں بھائیوں کے درمیان رشتے میں تناؤ بھی اسی لت کی وجہ سے آیا۔

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کا شمار دنیا کی بڑی کرکٹ لیگوں میں ہوتا ہے، تاہم سٹے بازی کی لت کے باعث یہ لیگ پوری دنیا میں بدنام ہوچکی ہے، یہاں تک کہ بالی ووڈ کےبڑے بڑے نام بھی اس لیگ میں سامنےآئے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان کانام بھی اس لیگ میں سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان گزشتہ روز تھانے پولیس کے ایکسٹورشن سیل کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے پچھلے 5 سال سے سٹے بازی میں شامل ہونے کااعتراف کیا، جب کہ وہ پچھلےکچھ برسوں میں سٹے بازی کے باعث تقریباً 3 کروڑ روپے ہار چکے ہیں۔ انہو ں نے بکی کے پیسے دینے سے بھی منع کردیاتھاجس کے باعث انہیں دھمکیاں بھی ملیں۔ سٹے بازی کی لت کی وجہ سے سلمان خان اور ارباز خان کے درمیان کافی اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ ارباز نے اپنے بیان میں بتایاکہ دیوالی والے دن سلمان نےان پر ہاتھ اٹھایا لیکن درمیان میں ان کی ماں آگئیں اورانہیں سلمان کی مار کھانے سے بچایااور جب ہی سے سلمان نے ارباز کے سر سے ہاتھ کھینچ لیاتھا۔ یہاں تک ارباز خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی دبنگ سیریز کی تیسری فلم’دبنگ3‘میں بھی سلمان نے اسی تناؤ کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کیااورفلم کی شوٹنگ شروع ہونے سےپہلے ہی تاخیرکاشکار ہوگئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں