ریما نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی، میرا کا الزام
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reema blame meera

اداکارہ ریما کی جانب سے زہر دینے کے انکشاف کے بعد اب میرا نے جواب میں ریما پر زہر دینے کا الزام لگادیا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں ریما اور میرا کے درمیان چپلقش کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور  دونوں ہی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔چند روز قبل ریما نے انکشاف کیا تھا کہ ایک شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکارہ نے زہر دے کر مارنے کی بھی کوشش کی، زہر دینے والے کو ایک لاکھ روپے بھی دیئے گئے تھے لیکن اُس خاتون نے ایسا کرنے سے منع کردیا تھا لیکن انہوں نے اس اداکارہ کا نام نہیں بتایا۔ اب میرا نے ریما پر یہ الزام لگادیا ہے کہ انہوں نے میرا کو مارنے کی کوشش کی تھی۔میرا نےریما پر یہ الزام ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران لگایا، پروگرام کے میزبان نے میرا سے ریما خان کے اُس بیان سے متعلق سوال کیا گیا کہ کسی اداکارہ نے انہیں زہر دینے کی کوشش کی تھی تو میرا نے جواب دیا کہ انہوں نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی ہوگی، ریما نے سینیئر ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں