مشہور ایرانی ماڈل نے شادی کر لی لیکن وجہ انتہائی شرمناک، ایسا سکینڈل کہ ذہن چکرا جائے
reason model strange wedding iran

بگ باس سیزن 9 کے آن ایئر ہوتے ہی اس کے شرکاءمیں سے دلکش حسینہ مندانہ کریمی ابھر کر سامنے آگئی ہیں اور انہوں نے بگ باس کے اندر اور باہر ہنگامہ برپا کردیا ہے، لیکن جب ان کی ماڈل للیت تہلان کے ساتھ شادی اور اس شادی کی اصل وجہ سامنے آئی تو ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
انکشاف ہوا ہے کہ مندانہ کریمی ایرانی نژاد فنکارہ ہیں اور ایمریٹس 247 کے مطابق ان کی والدہ کا تعلق ایران جبکہ والد کا تعلق بھارت سے ہے۔وہ 2008ءمیں ہانگ کانگ سے بھارت آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بالی ووڈ فیشن انڈسٹری پر چھاگئیں۔ اسی دور میں ڈیزائنر روہت بال نے ان کا تعارف للیت تہلان سے کروایا۔ ان کے درمیان کچھ عرصے تک معاشقے اور پھر شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔ اب دونوں کا میرج سرٹیفکیٹ بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ان کی شادی 18 فروری 2011ءکو ہوئی۔میرج سرٹیفکیٹ کے مطابق مندانہ کا پیدائشی نام منیزے کریمی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میرج سرٹیفکیٹ کے متعلق بتایا گیاہے کہ یہ محض ایک فراڈ تھا اور مندانہ کے لئے بھارت میں ورک پرمٹ حاصل کرنے کا ایک ذریعہ تھا۔ مزید یہ کہ جب انہیں بھارت میں ورک پرمٹ مل گیا تو اس شادی کا بھی اختتام ہوگیا۔
انہی انکشافات کے درمیان مندانہ بگ باس کا مقبول ترین چہرہ بن چکی ہیں اور اگرچہ اس شو میں تقریباً نصف درجن اور حسینائیں بھی ہیں لیکن مندانہ نمایاں ترین ہیں۔ ٹویٹر اور فیس بک پر جہاں ان کی شادی کی حقیقت پر پرجوش بحث جاری ہے وہیں ان کی اداﺅں کا تذکرہ بھی کیا جارہا ہے جو ان کے مداحوں کو گھائل کررہی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں