سلمان کو شادی کیلیے ویسی لڑکی نہیں ملی جیسی وہ چاہتے ہیں، والد سلیم خان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason marriage salman khan

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے بیٹے کے شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان جیسی لڑکی تلاش کررہے ہیں ویسی ابھی تک ملی نہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا بیٹا ابھی تک غیر شادی شدہ ہے۔

52 سالہ اداکار سلمان خان ابھی تک کنوارے ہیں اور ان کے مداح شدت سے چاہتے ہیں کہ سلمان جلد از جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔ سلمان خان شادی کا سوال ہمیشہ ہی نظر انداز کردیتے ہیں تاہم ان کے والد سلیم خان نے ان کے بیٹے کے شادی نہ کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔سلیم خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس لڑکی سے بھی شادی کریں وہ بالکل ان کی ماں کی طرح ہو جو گھر اور خاندان کو سنبھالے اور اپنی فیملی کو مکمل توجہ دے، تاہم ابھی تک سلمان کو  ویسی لڑکی نہیں ملی یہی وجہ ہے کہ سلمان ابھی تک کنوارے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں