سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason marriage salman khan

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات سے تنگ آکر بالآخر شادی نہ کرنے کی وجہ بتا ہی دی۔

بھارتی اداکار سلمان مختلف موضوعات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن اُن کے مداح ہمیشہ سلمان خان کی شادی کو لے کر سوالات کرتے رہتے ہیں جس پر سلو میاں نے لوگوں کی خواہشات کو رد کرتے ہوئے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کے شو کے دوران ایک جوڑے نے سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کرلیا جس پر بالی ووڈ سلطان نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ افراد ہمیشہ مجھ سے شادی کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں لیکن میں انہیں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ جب آپ اس مصیبت سے گزر رہے ہیں تو مجھے کیوں گزارنا چاہتے ہیں۔سلمان خان نے مزید کہا کہ وہ بغیر شادی کیے اسی طرح خوش ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں