قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت منظور , ناکافی ثبوت جمع کروائے گئے: عدالت
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
qandeel baloch murder case

عدالت کی طرف قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے، عدالت نے مفتی عبدالقوی کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امیرمحمدخان نے درخواست ضمانت پرسماعت کی، سماعت کے دوران مفتی عبدالقوی کے وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کا بھائی اسلم شاہین کیس میں نامزد ملزم ہے، لیکن اس کی ضمانت ہوگئی ہے جبکہ مفتی عبدالقوی پر قندیل کے بھائیوں کو اکسانے کا الزام ہے اور سعودیہ سے آنے والی نامعلوم کال پر مفتی عبدالقوی کو ملزم ٹھہرایا جا رہا ہے،وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پولی گرافکس رپورٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔سماعت کے دارون سیشن جج امیر محمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا  کہ پولیس کی طرف سے مفتی عبدالقوی کیخلاف ناکافی ثبوت جمع کروائے گئے ہیں،مفتی عبدالقوی کے موبائل فون کی ریکارڈنگ سے بھی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں