بھارتی پروڈیوسرز کا انتہاءپسندوں کے منہ پر ”طمانچہ“، ماہرہ خان کو فلم رئیس کی تشہیری مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ
producers decision raees slap

بھارتی پروڈیوسرز نے انتہاءپسندوں کے منہ پر ”طمانچہ“ دے مارا ہے اور پابندی کے باوجود رئیس فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کیساتھ فلم کی تشہیر کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا ایپلی کیشن سکائپ کے ذریعے فلم رئیس کی تشہیر میں حصہ لیں گی اور اس فلم کے ہیرو شاہ رخ خان بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ماہرہ خان سکائپ کے ذریع انٹرویو بھی دے سکیں گی۔ یاد رہے کہ کہ بھارتی انتہاءپسند تنظیم شیوسینا نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں