دپیکاپڈوکون کی تصویرنے ہلچل مچادی
pregnant ranveer singh dipika

معروف بھارتی اداکارہ دپیکاپڈوکون کی ایک ایسی تصویرمنظرعام پرآئی ہے جس سے معلوم ہوتاہے کہ وہ حاملہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ دپیکاپڈوکون کی اپنے بوائے فرینڈ اورمعروف بھارتی اداکارہ رنویرسنگھ کے ساتھ ایکایسی تصویرسامنے آئی ہے جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ دپیکاپڈوکون حاملہ ہیں ۔

تصویرکے سوشل میڈیاپراپ ہوتے ہی ہنگامہ برپاہوگیا۔تصویراصلی ہے یاجعلی اس کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ کسی زمانے میں دپیکاپڈوکون اوررنبیرکپورکی محبت کی کہانی زبان زدعام تھی ۔رنبیرکپورنے دپیکاسے قطع تعلق توکرلیالیکن دپیکارنبیرکپورکوابھی تک بھلانہ پائیں اوروقتاًفوقتاً اس بات کااظہارکرتی رہتی ہیں رنبیرسے تعلق توڑنے کے بعدانہیں اداکاررنویرسنگھ کے ساتھ دیکھاگیااورتھوڑے ہی عرصے میںان کی دوستی محبت میں بدل گئی یہاں تک کہ دونوں اداکاروں کی منگنی کی خبریں بھی میڈیاکی زینت بنیں ۔اس تصویرسے ان کے تعلقات کااندازہ لگایاجاسکتاہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں