ماڈل نادیہ حسین کے بعد اداکارہ صاحبہ نے بھی اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کروادی، کیسی دکھتی ہیں ؟ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
picture nadia hussain sahiba

ماڈل نادیہ حسین کی جانب سے اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کرکے مختلف اداکاراﺅں کو بھی ایسا ہی کرنے کا چیلنج کیا گیا ۔

جن اداکاراﺅں کو بغیر میک اپ تصاویر شیئر کرنے کا چیلنج دیا گیا ہے ان میں سے تو اب تک کسی نے بھی اپنی تصویر شیئر نہیں کی تاہم جان ریمبو کی اہلیہ اداکارہ صاحبہ نے اپنی سیلفی شیئر کی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی میک اپ بہت سے پردے رکھ لیتا ہے۔ صاحبہ ریمبو نے انسٹا گرام پر اپنی مارننگ سیلفی شیئر کرتے ہوئے نادیہ حسین کو مخاطب کرکے کہا ’ اب تک آپ کا چیلنج کسی نے قبول نہیں کیا اس لیے مجھے آگے آنا پڑ رہا ہے ، میں اپنی میک اپ اور کسی بھی فلٹر کے بغیر تصویر شیئر کر رہی ہوں‘۔

نادیہ حسین کا چیلنج اداکارہ ہمائمہ ملک کی بہن دعا ملک نے بھی قبول کیا اور اپنی بغیر میک اپ کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’اگر یہ کوئی ویڈیو چیلنج ہوتا تو لوگ مجھے دیکھتے کہ کیسے میں اپنی میڈ کو کچرا پھینکنے کی ہدایت کر رہی ہوں اور کیسے بچوں کو ناشتہ کرارہی ہوں، ہم سب لوگوں کو جلدکے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سیاہ دھبے ، چھائیاں، چہرے کے بال وغیرہ ، یہ سب ہماری زندگی کا حصہ ہیں، ہم فوٹو شاپ کے ساتھ نہیں سوتے‘۔

نادیہ حسین کی جانب سے دونوں خواتین کی بغیر میک اپ کی تصاویر کے سکرین شارٹس شیئر کیے گئے ، انہوں نے انہیں شاندار حسینائیں قرار دیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی سیلفی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بالکل میک اپ نہیں کیا تھا، نادیہ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سنڈی کروفورڈ کے چیلنج WOKEUPTHISWAY# (اس طرح سو کر اٹھنا) کو اپناتے ہوئے اپنی بغیر میک اپ سیلفی شیئر کی ۔ نادیہ حسین نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی، عائشہ عمر اور ماورا حسین کو بھی چیلنج کیا کہ وہ اپنی بغیر میک اپ کے لی گئیں سیلفیز شیئر کریں۔نادیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ اس طرح وہ اپنے مداحوں کو ظاہری خوبصورتی کے بجائے اصل خوبصورتی پر فوکس کرنے کا حوصلہ دے رہی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں