” اگر یہ پاکستانی فیشن ہے تو۔۔۔“ معروف برانڈ سنا سفیناز نے ایسی شرمناک اشتہاری مہم شروع کردی کہ پاکستانی خواتین غصے سے آگ بگولا ہوگئیں، ہنگامہ برپا ہوگیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
pakistani fashion

مختلف کمپنیاں اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور زیادہ سے زیادہ بیچنے کے لیے اشتہارات کا سہارا لیتی ہیں لیکن کپڑوں کے معروف برانڈسناسفیناز نے ایسی شرمناک اشتہاری مہم شروع کردی کہ پاکستانی خواتین غصے سے آگ بگولا ہوگئیں اور سنا سفیناز کے بائیکاٹ کیلئے مہم شروع کردی ۔
این سی اے کی سحر سہیل نے فیس بک پر لکھا کہ ’ اگر یہ پاکستانی فیشن ہے تو میرا خیال ہے کہ میں نہیں کرنا چاہتی ، میرا خیال تھا کہ مراکو میں فوٹو شوٹ غلطی تھی لیکن یہ اگلے درجے کی جہالت ہے ، میں نے آج کلاس میں بھی اس پر بات کی ، یہ دوسری نسل کے لوگوں کی تضحیک ہے جیسے آپ نے انہیں دکھایا، ہم سناسفینا سے نفرت کررہے ہیں ، آپ نے صرف جہالت کا اعلیٰ درجہ پایا۔ مہک زراق نے لکھا کہ لان بیچنے کے لیے’ حیران کن حدتک جہالت پر مبنی مہم ، سناسفیناز جیسے برانڈ کو جان لیناچاہیے کہ ایسا مائنڈسیٹ شرمناک ہے ۔ سین نقوی نے لکھا کہ ’ اشتہار میں ایک افریقی شخص کو اپنے غلام کے طورپر دکھانا مناسب نہیں۔ انوشکا نے لکھا کہ لوگ اسسریز نہیں ہیں، سناسفیناز شرم آنی چاہیے ، یہ مہم استحصال اور بدنامی کا باعث ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ سناسفیناز کا بائیکاٹ کریں۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں