بشریٰ مانیکا ، عمران خان کی روحانی پیشوا ہیں ۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک مشہور اداکارہ بھی بشریٰ کی مرید ہیں
noor bukhari fan imran khan

 اداکارہ نور نے کہا ہے کہ بشریٰ مانیکا کی مرید بننے سے میری زندگی میں مثبت تبدیلی آئی اور انھیں کے کہنے پر میں نے عبایا پہننا شروع کیا ہے۔

 معروف اداکارہ نور بھی بشریٰ مانیکا عرف پنکی کی مرید نکلیں۔ نور نے کہا ہے کہ بشریٰ مانیکا میری مرشد ہیں جن سے وہ ایک عزیز کے ذریعے ملی تھیں۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ مرید بننے سے میری زندگی میں مثبت تبدیلی آئی اور مرشد کے کہنے پر میں نے عبایا زیب تن کیا۔اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ ان کی مرشد بشریٰ مانیکا نے ولی حامد سے طلاق لینے کے لئے مجھے کبھی نہیں کہا۔ یہ بات قطعی غلط ہے کہ میں اپنے سابق خاوند عون چودھری سے شادی کرونگی اور میں اس کے حق میں بالکل بھی نہیں ہوں۔یاد رہے کہ عمران خان کی بشری کے ساتھ شادی کی خبریں میڈیا چینل کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ عمران خان وضاحت بھی دے چکے ہیں کہ انہوں نے بشریٰ مانیکا عرف پنکی کو شادی کی آفر کی ہے، جس کے لئے وہ ان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں