معروف پاکستانی گلوکار بارے افسوسناک خبر آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
news singer

پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہار پر امریکہ میں تاحیات پابندی عائد کئے جانے اور پاکستان میں دھوکہ و فراڈکا مقدمہ چلائے جانے کا امکان

۔تفصیلات کے مطابق گلوکار عارف لوہار نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے پروگرامز میں پرفارمنس کیلئے اپنے پروموٹرہربندر سبروال کے ذریعے مختلف آرگنائزر زسے کنٹریکٹ و ایگریمنٹ کے ذریعے لاکھوں ڈالر وصول کئے اور انہیں یہ یقین دلایا کہ میرے پاس ویزہ موجود ہے اور میں وقت پر امریکہ پہنچ کر پروگرامز میں پرفارم کروں گا مگر عین وقت پر ویزہ نہ ملنے کا بہانہ بناکر نہ صرف اپنے شائقین کو مایوس کیا بلکہ آرگنائزرز کو بھی مالی نقصان سے دوچار کیا کیونکہان کی عدم شرکت کی وجہ سے پروگرامز کینسل ہوگئے اور آرگنائزرزکوشدید شرمندگی و بے عزتی سے دوچار ہونا پڑا۔جبکہ عارف لوہار کی اس حرکت سے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو شدید صدمہ و دکھ بھی پہنچاجس پر امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے عارف لوہار اور ان کے پروموٹرہربندر سبروال کیخلاف ابھرپور احتجاج کرتے ہوئے عارف لوہار پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ عارف لوہار اور ان کے پروموٹرہربندر سبروال سنگھ کی دھوکا دہی کے باعث برباد ہونے والے لاس اینجلس ‘ نیو جرسی ‘ شکاگوو ایری زوناکے پروگرام آرگنائزرز نے عارف لوہار سے لئے گئے ایڈوانس کی واپس وصولی اور ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے حکومت امریکہ و حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور باخبر ذرائع عارف لوہار پر امریکہ میں تاحیات پابندی کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں