32سال بعد اداکارکو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی ، ہر طرف سے مبارکبادیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
news ranveer singh bollywood

بالی ووڈ کے صف ِ اوّل کے اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار رنویر سنگھ نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں۔رنویر سنگھ 6جولائی 1985ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز یش راج بینر کی رومانٹک کامیڈی فلم بینڈ باجا بارات سے کیا جس میں ان کے مدِ مقابل انوشکا شرما نے مرکزیکردار ادا کیا۔

بینڈ باجا بارات کی باکس آفس پر شاندار کامیابی سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے رنویر نے اس فلم کے لیے ڈیبیو اداکار کے کئی ایوارڈزاپنے نام کیے۔انوشکا کے ساتھ ہی رنویر سنگھ کی دوسری فلم لیڈیز ورسز رکی بہل بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی اور ناقدین کی جانب سے اُن کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا۔سال 2014ء میں رنویر کی پریانکا چوپڑا اور ارجن کپور کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم اور ناقدین کی جانب سے اُن کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا۔سال 2014ء میں رنویر کی پریانکا چوپڑا اور ارجن کپور کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم غنڈے بھی باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں کامیاب رہی۔اس کے علاوہ انہوں نے کِل دل، دل دھڑکنے دو، باجی راؤ مستانی اور بے فکرے میں بھی اپنی اداکاری سے شائقین فلم کے دل جیتے۔غنڈے بھی باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں کامیاب رہی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں