اکشے کمار ’’ہاؤس فلُ‘‘ کے چوتھے سیکوئل میں بھی...
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mumbai akshay kumar movie

 بالی ووڈ میں سیکوئل بنانے کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور حال ہی میں ’گول مال‘ کے چوتھے سیکوئل کی کامیابی کے بعد فلم ’ہاؤس فلُ‘ کے فلمساز نے بھی چوتھا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔ 

دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی روہت شیٹھی کی فلم ’گول مال‘ کے چوتھے سیکوئل کی زبردست کامیابی نے فلمساز ساجد ناڈیاڈ والا کو بھی اپنی کامیڈی فلم سیریز ’ہاؤس فلُ‘ کا چوتھا سیکوئل بنانے پر مجبور کردیا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف ’ہاؤس فلُ 4‘ بنانے کا اعلان کیا بلکہ اس کی ریلیز کے لیے 2019 کی دیوالی پر قبضہ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساجد ناڈیاڈوالا کی بیوی وردا نے فلم ’ہاؤس فل 4‘ کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ایک پوسٹر بھی جاری کیا جس میں فلم کی ریلیز سے متعلق دیگر معلومات موجود ہیں۔فلم کے ہدایت کار ساجد خان ہی ہوں گے جنہوں نے پچھلے تینوں سیکوئل میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے تاہم فلم کی کاسٹ کے حوالے سے صرف اکشے کمار، رتیش دیشمک اور بومن ایرانی کا اعلان کیا جو تینوں سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں