سلمان خان کا اپنی والدہ کو مہنگی گاڑی کا تحفہ
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
mother gift salman khan

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی والدہ کو مہنگی ترین گاڑی تحفے میں دی ہے۔

سلمان خان اپنی والدہ کے بہت لاڈلے ہیں اور اپنی ماں سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی والدہ کو روزمرہ مارکیٹ آنے جانے کے لیے ایک کار کی ضرورت تھی اور وہ اپنی ضرورت کے لیے ایک چھوٹی اور سادہ سی کار خریدنے کی خواہشمند تھیں لیکن جب سلمان خان کو پتہ چلا کہ ان کی ماں کو کار کی ضرورت ہے تو انہوں نے  مہنگی ترین کار خرید کر اپنی ماں کو تحفے میں دے دی۔

سلمان خان نے اپنی والدہ کو سفید رنگ کی چمچماتی ہوئی مہنگی ترین گاڑی ایس یو وی رینج روور تحفے میں دی ہے۔ جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

سلمان کی والدہ اس بات سے انجان تھیں کہ ان کے بیٹے نے  ان کے لیے اتنی خوبصورت کار خریدی ہے جب انہوں نے اتنی مہنگی کار پارکنگ لاٹ میں دیکھی تو حیران رہ گئیں۔ تاہم یہ کار سلمیٰ خان کے لیے بہت فینسی اور بڑی ہے لہٰذا انہوں نے اسے روزانہ استعمال کرنے کی منصوبہ بندی ترک کردی ہے اب وہ اس کار کو خاص مواقع پر ہی استعمال کریں گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں