شادی کے بعد دپیکا رنویرسے متعلق شکایت لب پر لے آئیں
  • 1
  • 0

http://tuition.com.pk
marriage ranveer singh dipika

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ دپیکا میرے اسٹائل کی عادی ہوچکی ہیں کیوں وہ اب مجھ سے اچھی طرح واقف ہیں تاہم ان کو مجھ سے ایک شکایت بھی ہے۔

گزشتہ سال رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی انڈسٹری میں خاصی مقبولیت کی حامل ہے، شادی کے بعد بھی یہ دونوں اداکار نجی زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی دوستوں کی طرح رہتے ہیں، انڈسٹری میں رنویر سنگھ کا چلبلا اسٹائل مشہور ہے جس پر انہیں کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ رنویر سنگھ ان دنوں فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، دوران شوٹنگ رنویر سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ دپیکا آپ کے اسٹائل کو دیکھ کر کیا محسوس کرتی ہیں؟ تو جواب میں رنویر سنگھ نے کہا کہ دپیکا میرے انداز اور اسٹائل کو دیکھ کرعادی ہوچکی ہیں کیوں کہ وہ میری شخصیت اور طبیعت سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہیں۔رنویر نے مزید بتایا کہ یہ بات ضرور ہے کہ دپیکا کو مجھ سے ایک شکایت رہتی ہے کہ میں ہر 6 ماہ میں مختلف شخص بن جاتا ہوں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں