’3 سال قبل ہی شادی کےلیے تیار تھا، صرف دپیکا کا انتظار کررہا تھا‘
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
marriage ranveer singh dipika

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کو اگر رواں سال کی سب سے بڑی شادی کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، کیوں کہ ان دونوں کی شادی کے تقریب نے جتنی توجہ حاصل کی اتنی شاید اب تک کسی اسٹار کی شادی کو نہیں ملی۔

یہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو 2013 سے جانتے ہیں جب ان کی ایک ساتھ پہلی فلم ’رام لیلا‘ سامنے آئی تھی۔دپیکا اور رنویر نے رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں شادی کی تھی۔شادی کے بعد سے اب تک ان دونوں کی شادی کے تین جشن منائے جاچکے ہیں، جن میں ایک بنگلور میں دپیکا کے والدین نے منایا، جبکہ دو ممبئی میں رنویر کی فیملی کی جانب سے منعقد کیے گئے۔شادی کے بعد رنویر سنگھ نے فلم فیئر کو دیے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے دپیکا کی خواہش پر اٹلی میں شادی کی، جبکہ تمام تقریبات دپیکا کی مرضی سے ہی ہوئیں۔شادی کے بعد سے اب تک ان دونوں کی شادی کے تین جشن منائے جاچکے ہیں، جن میں ایک بنگلور میں دپیکا کے والدین نے منایا، جبکہ دو ممبئی میں رنویر کی فیملی کی جانب سے منعقد کیے گئے۔شادی کے بعد رنویر سنگھ نے فلم فیئر کو دیے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے دپیکا کی خواہش پر اٹلی میں شادی کی، جبکہ تمام تقریبات دپیکا کی مرضی سے ہی ہوئیں۔یہ پڑھیں: شادی ہوتے ہی دپیکا کیمرا مین کیلئے ‘بھابی جی‘ بن گئیںرنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’دپیکا جو بھی خواہش رکھتی ہے میں چاہتا ہوں کہ وہ پوری ہو، یہی میری پہلی کوشش ہے، میں چاہتا تھا کہ وہ سمجھے کہ وہ کس طرح شادی کرنا چاہتی ہے، وہ جو چاہتی تھی اس ہی انداز میں ہماری شادی ہوئی، میں چاہتا ہوں وہ خوش رہے، میں بھی خوش رہوں اور میری خوشی دپیکا کی خوشی میں ہے‘۔اداکار نے مزید کہا کہ ’سب کہتے ہیں کہ دپیکا خوش قسمت ہے کہ اس سے میری شادی ہوئی، لیکن اصل میں میں خوش قسمت ہوں، میں ہمیشہ سے جانتا تھا کہ اگر میں کسی سے شادی کروں گا تو وہ دپیکا ہوگی، یہی وہ عورت ہے جو میرے بچوں کی والدہ ہوگی، میں تین سالوں سے شادی کے حوالے سے سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں، میں نے دپیکا سے یہی کہا تھا کہ یہ منٹ وہ طے کرے گی کہ وہ شادی کے لیے تیار ہے، ہم تب ہی شادی کریں گے‘۔رنویر کے مطابق ’دپیکا کو جاننے کے 6 ماہ بعد ہی مجھے اندازہ ہوگیا کہ یہ وہی ہے جس سے میں شادی کرسکتا ہوں، وہ بہت اچھی ہے، میں تو کافی پہلے سے تیار تھا، میں صرف دپیکا کا انتظار کررہا تھا کہ وہ بھی اس رشتے کے لیے تیار ہوجائے‘۔یاد رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ 3 فلموں میں کام کرچکے ہیں، ان میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔ان دونوں کی شادی کا تیسرا استقبالیہ 28 دسمبر کو ممبئی میں ہوا۔اس دوران دپیکا اور رنویر نے ایک رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں