دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کا شکار
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
marriage ranveer singh dipika

بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تاخیر کاشکار ہوگئی۔

 دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کا انتظار ان کے پرستار کئی روز سے کررہے ہیں تاہم اب دونوں کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ دپیکا رنویر کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی۔بالی ووڈ کی سپر ہٹ جوڑی رواں برس نومبر میں اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی تھی لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں کی شادی اگلے سال ہوگی۔واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں دوستوں اور قریبی رشتے داروں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیاگیا تھا جب کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اوراداکار ارجن کپور کو خصوصی طور پر مدعو کیاگیا تھا، اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں