داکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، تاریخ سامنے آگئی
marriage ranveer singh dipika

سونم کپور اور نیہا دھوپیا کی شادیوں کے بعد بالی ووڈ میں ایک اور شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں برس 19 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 گزشتہ کافی عرصے سے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے چرچے زبان زد عام تھے لیکن اب ان کی شادی کی حتمی تاریخ منظر عام پر آگئی ہے ۔ شادی رواں سال دسمبرمیں ہونی تھی، تاہم دونوں کے مصروف شیڈول کے باعث اب شادی کا فیصلہ 19 نومبرکوکیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی جبکہ تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کی فیملی کے ساتھ لندن میں ہیں اور شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ رنویرسنگھ کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے متعدد بارمحبت کا اظہارکیا گیا ہے تاہم یہ اظہارکبھی بھی کھل کردپیکا کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ دونوں ہی فنکارایک ساتھ مختلف تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں جب کہ ایک دوسرے کے پراجیکٹس کوسپورٹ بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں