دپیکا پڈوکون اپنی شادی پر کس ڈیزائنر کا لہنگا پہنیں گی ؟ بالآخر نام سامنے آگیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
marriage dress dipika

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی افواہیں تو کافی عرصے سے زیر گردش ہیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ رواں سال نومبر میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

جب بات مشہور شخصیات کی ہوتی ہے تو ان کی شادی کے ساتھ جڑی ہر چیز ڈسکس ہوتی ہے اور لوگ اس بات کیلئے مضطرب رہتے ہیں کہ وہ ہر ایونٹ سے باخبر رہیں۔ دپیکا کی شادی میں تو ابھی کافی عرصہ باقی ہے لیکن ان کا لہنگا تیار کرنے والے ڈیزائنر کا نام سامنے آگیا ہے۔بھارتی میگزین کے مطابق دپیکا پڈوکون اپنی شادی پر اسی ڈیزائنر کا تیار کردہ لہنگا پہنیں گی جس نے گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرماکی شادی کا لباس بھی تیار کیا تھا۔

یہ ڈیزائنر کوئی اور نہیں بلکہ سبے ساچی چوہدری ہیں جو لہنگوں کی ڈیزائننگ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔دپیکاو پڈکون اس سے قبل بھی سبے ساچی چوہدری کے لہنگوں میں فوٹو شوٹ کراچکی ہیں۔

ذیل میں دی گئی تصاویر میں آپ کام کی باریکی اور اداکاراﺅں کی سبے ساچی چوہدری کے کام سے پسندیدگی دیکھ سکتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں