دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہوگی کیونکہ ۔۔۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
marriage dipika ranbir kapoor

الی وڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمان موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔

 دپیکا اور رنویر اپنی شادی کی تمام تقریب سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دونوں نے اپنی شادیکو ڈیسٹینیشن ویڈنگ قرار دیتے ہوئے اسے اٹلی میں منعقد کیا ہے جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔ دونوں اداکار شادی کی ہر تقریب کے دوران پرائیوسی کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔دونوں کے مطابق جیسے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما یا سونم کپور اور آنند کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر دنیا بھر میں وائرل ہوئیں وہ ایسا پسند نہیں کرتے بلکہ کوشش یہی کی جا رہی ہے کہ تمام رسومات میں پرائیوسی کا خاص خیال رکھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فیملی ایونٹ ہے جسے وہ پبلک نہیں کرنا چاہتے ہیں اسی لیے احتیاطی طور پر موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔البتہ اگر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز چاہیے ہونگی تو اس کے لیے خاص اہتمام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کافی عرصے سے دپیکا اور رنویر کی شادی کے چرچے تھے اور اب دونوں رواں برس 20 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں