ملائیکا سے قبل ارجن کپور کے سلمان خان کی بہن سے تعلقات کا انکشاف
malaika arora arjun kapoor salman khan

یوں تو ان گزشتہ کئی ماہ سے بالی ووڈ ’غنڈے‘ ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے درمیان تعلقات کی خبریں ہیں۔

خبریں ہیں کہ ان دونوں کے تعلقات اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں کہ وہ رواں برس کسی وقت بھی شادی کر سکتے ہیں۔گزشتہ ہفتے ہی خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں شادی کے لیے ابھی سے گھر کی تلاش شروع کردی۔اطلاعات ہیں کہ دونوں شادی سے قبل ممبئی میں ایک عالیشان گھر خریدنا چاہتے ہیں، جس کے لیے انہوں نے جائداد کی خرید و فروخت کرنے والے افراد سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔دونوں کے تعلقات گزشتہ ایک سال سے جاری ہیں اور ابتدائی طور پر دونوں کے تعلقات پر جہاں سلمان خان اور ان کی اہل خانہ ناراض تھے، وہیں ارجن کپور کے والد بونی کپور بھی نالاں تھے۔تاہم بعد ازاں بونی کپور نے بیٹے کی خوشی کی خاطر ناراضگی ختم کرکے انہیں ملائیکا سے تعلقات برقرار رکھنے کا گرین سگنل دے دیا۔بعد ازاں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ ارجن کپور کی جانب سے ملائیکا اروڑا سے تعلقات استوار کرنے کے بعد سلمان خان نے ان کے پورے خاندان کو اپنے گھر آنے سے روک دیا۔خبریں ہیں کہ اب بونی کپور اور ارجن کپور سمیت ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد سلمان خان کے گھر نہیں جا سکتا۔وہیں گزشتہ ہفتے یہ رپورٹس بھی آئی تھیں کہ ملائیکا اروڑا نے اپنے ڈرائیور کو اپنی اور ارجن کپور کی مسلسل ملاقاتوں کی خبریں سابق شوہر ارباز خان کے ڈرائیور کو پہنچانے پر نوکری سے فارغ کردیا۔خبریں تھیں کہ ملائیکا اروڑا کے ڈرائیور ان کی ہر خبر ارباز خان کے ڈرائیور کو دیتے تھے جو تمام معلومات اداکارہ کے سابق شوہر اور سلمان خان کو دیتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ارباز خان اور ملائیکا اروڑا کے ڈرائیورز بھائی ہیں اور دونوں کو کئی سال قبل ارباز خان نے ہی نوکری دی تھی۔تاہم خفیہ معلومات کو ارباز خان کے گھر تک پہنچانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ملائیکا اروڑا نے ڈرائیور کی چھٹی ہی کردی۔تاہم اب ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے تعلقات کے حوالے سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ سلمان خان در اصل ارجن کپور سے ملائیکا اروڑا سے تعلقات استوار کرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک اور کام کی وجہ سے ناراض ہیں۔ ارجن کپور کے سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکا اروڑا سے دبنگ ہیرو کی بہن ارپیتا خان سے تعلقات تھے۔ ارجن کپور نے کچھ عرصہ قبل ارپیتا خان سے تعلقات ختم کرکے سلمان خان کی سابق بھابھی سے تعلقات استوار کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ارجن کپور کے اسی عمل کی وجہ سے سلمان خان غصے میں آگئے، تاہم بعد ازاں دبنگ ہیرو نے اپنے غصے کو کنٹرول بھی کرلیا تھا۔تاہم ایک بار پھر ارجن کپور نے میڈیا اور عوام کے سامنے ملائیکا اروڑا سے ملنا شروع کیا تو سلمان خان کو غصہ آگیا اور انہوں نے کپور خاندان کے تمام افراد پر گھر میں آنے پر پابندی عائد کردی۔خیال رہے کہ ارجن کپور سلمان خان کی سابق بھابھی ملائیکا اروڑا سے عمر میں 11 سال چھوٹے ہیں۔ملائیکا اروڑا نے سلمان خان کے بھائی فلم ساز ارباز خان سے 2017 میں طلاق لی تھی۔سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی شادی شدہ ہیں، انہوں نے 2014 میں آیوش شرما سے شادی کی۔

ارپیتا خان اور ارجن کپور کی عمر میں 4 سال کا فرق تھا، سلمان خان کی بہن اداکار سے چھوٹی تھیں۔ارجن کپور اور ارپیتا خان کے درمیان 2008 اور 2009 میں تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں۔انڈیا ٹوڈے نے اگست 2018 میں اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ ارجن کپور نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پہلی محبت سلمان خان کی بہن 29 سالہ ارپیتا خان سے تھی۔ارجن کپور نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کے ارپیتا خان سے انتہائی رومانوی تعلقات تھے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں