ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کو شادی کے لیے گھر کی تلاش
malaika arora arjun kapoor salman khan

بولی وڈ کے ’غنڈے‘ ارجن کپور اور ’بدنام‘ گرل ملائیکا اروڑا کے درمیان گزشتہ برس سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں۔ اگرچہ دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم دونوں ذو معنی الفاظ میں مختلف مواقع پر ایک دوسرے سے محبت کا اقرار کر چکے ہیں۔

رپورٹس تھیں کہ دونوں کے درمیان 2017 میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے، تاہم خود سے 11 سال بڑی عمر کی اداکارہ سے تعلقات استوار کرنے پر ارجن کپور کے والد بونی کپور ان سے خفا تھے۔تاہم بعد ازاں ارجن کپور بھی بیٹے کی خوشی کےلیے راضی ہوگئے اور انہوں نے بیٹے کو اداکارہ سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔گزشتہ برس کے آخر میں ارجن کپور اپنی بہن جھانوی کپور کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ملائیکا اروڑا کا نام لیے بغیر اعتراف کیا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے قریبی ذرائع سے یہ خبریں دی گئیں کہ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے شادی کے لیے ایک محل نما گھر کی تلاش شروع کردی.انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں ایک اور شوبز خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نے شادی کے لیے گھر کی تلاش شروع کردی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رواں برس ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم زندگی کے اہم ترین فیصلے سے قبل دونوں ایک شاندار گھر بنانا چاہتے ہیں۔

جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا نے جائداد کی خرید و فروخت کرنے والے ایک ادارے سے گھر کے لیے رابطہ بھی کیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی انہیں گھر مل جائے گا۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گھر ملتے ہی دونوں کی جانب سے شادی کا اعلان سامنے آئے گا۔چہ مگوئیاں ہیں کہ دونوں رواں برس کے اختتام سے قبل ہی نئی زندگی شروع کریں گے، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ارجن کپور کی جانب سے اپنی سابق بھابھی کے ساتھ تعلقات استوار کیے جانے کے بعد سلمان خان نے اداکار سمیت ان کے والد بونی کپور پر اپنے گھر آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔خیال رہے کہ ملائیکا اروڑا نے ارجن کپور سے تعلقات سے قبل سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے شادی کر رکھی تھی، جن سے انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔ارباز خان اور ملائیکا اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں 2016 میں الگ ہوگئے اور دونوں کے درمیان 2017 میں باقاعدہ طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں