ملائکہ اروڑا نے طلاق کے لیے اربازخان سے10کروڑ روپے کا مطالبہ کردیا
malaika arora arbaz khan divorce demand

معروف بالی وڈ جوڑی ارباز خان اور ملائکہ اروڑا نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے 18سال بعد کچھ ہفتے قبل علیحدگی کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا تھا۔

تاہم اس حوالے سے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ طلاق کو حتمی شکل دینے کے لیے ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے 10 سے 15 کروڑ روپےکا مطالبہ کردیا ہے۔   ملائکہ اروڑا 10 کروڑ سے کم رقم پر کسی صورت آمادہ نہیں ہیں۔جب کہ کہا جارہا ہے کہ ارباز خان نے کچھ عرصے میں یہ رقم ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔طلاق کے بعد ان کا بیٹا ارہان خان اپنی والدہ کے ساتھ رہے گا، تاہم اس کا حتمی فیصلہ مئی، 2017 میں ہوگا۔واضح رہے کہ اس جوڑے نے رواں سال نومبر میں ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں