ارباز سے علیحدگی کے بعداداکارہ ملائکہ اروڑانے کھل ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
malaika arora arbaz khan arjun kapoor

بالی ووڈ کی معروف آئٹم گرل ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد زیادہ پُرسکون زندگی گزررہی ہے۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی سابق بھابھی ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک چیٹ شو کے دوران پہلی بار اپنی اور ارباز خان کی علیحدگی سے متعلق کھل کر بات کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ارباز سے علیحدگی کے بعد ان کی زندگی زیادہ پرسکون گزررہی ہےاوروہ بہت سکون میں ہیں۔ملائکہ نے مزید کہا علیحدگی سے قبل ان کے ذہن میں مختلف طرح کی سوچیں تھیں کہ طلاق کے بعد کیا ہوگا، زندگی کس طرح گزرے گی لیکن اس دوران اچھی چیز یہ ہوئی کہ میں نے ان سوچوں کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ملائکہ اور ارباز کے درمیان علیحدگی کی وجہ آج تک کوئی نہیں جانتا میڈیا میں اداکار ارجن کپور اور ملائکہ کے درمیان تعلقات کو دونوں کی علیحدگی کی وجہ قرار دیا گیا تھا لیکن ملائکہ کی جانب سے ان افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی 19 سالہ شادی کا خاتمہ ہوگیا تھادونوں کا ایک بیٹا آرہان ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں