سلمان خان اور سورج برجاتیا کی کامیاب جوڑی واپسی کو تیار
madhuri dixit movie salman khan

بولی وڈ ہدایت کار سورج برجاتیا نے 1989 میں سلمان خان کی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کی ہدایات دے کر بولی وڈ میں قدم رکھا، جس کے بعد سے وہ اور دبنگ اداکار سلمان خان کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ جیسی کامیاب فلمیں بھارتی سینما کو دینے کے بعد یہ دونوں اب دوبارہ ایک اور فیملی ڈرامہ پر مبنی فلم پر کام کررہے ہیں۔سلمان خان نے تو اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی، تاہم ہدایت کار سورج پرجاتیا نے بھارتی میڈیا سے بات کرکے ہوئے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک فلم پر کام کررہے ہیں۔سورج پرجاتیا کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک فیملی ڈرامہ پر مبنی فلم ہے، لیکن جوائنٹ فیملی نہیں، اس کی کہانی میاں بیوی کی زندگی پر مبنی ہے اور میں سلمان خان کے ساتھ فلم پر بات بھی کرچکا ہوں‘۔

البتہ اب تک اس فلم کی پروڈکشن پر کام کا آغاز نہیں ہوا کیوں کہ سلمان خان اور سورج برجاتیا دونوں ہی اپنی دوسری فلموں میں مصروف ہیں۔سلمان خان اس وقت روہت شیٹھی کی ایک فلم پر کام کررہے ہیں جبکہ سورج پرجاتیا ’ہم چار‘ فلم بنارہے ہیں۔سورج پرجاتیا کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میرا فوکس فلم ہم چار پر ہے، میرا بیٹا اونیش اس سال لکھاری اور ہدایت کاری میں ڈیبیو کرے گا، یہ بڑی ذمہ داری ہے، اس کے بعد ہی میں سلمان خان کے ساتھ اپنی فلم لکھنا شروع کروں گا‘۔خیال رہے کہ سلمان خان نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1988 کی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ کے ساتھ کیا، اس فلم میں سلمان خان نے معاون کردار نبھایا تھا۔جس کے بعد ان کی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ 1989 میں ریلیز ہوئی، جس نے سلمان خان کو کامیابی کی اونچائی تک پہنچا دیا۔سلمان خان اور سورج برجاتیا اب تک 4 فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ان میں ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ شامل ہیں۔یہ چاروں ہی فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھیں۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں