فلم مالک کی ایک اورمشکل آسان ، مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
maalik great news film

سندھ ہائی کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی پاکستانی فلم " مالک " کی نمائش کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمودالرشید اور مقامی شہری عبداللہ کی ایک ہی نوعیت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دو روز قبل درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکلا کاموقف تھاکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا قانونی اختیار نہیں۔ فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں جس سے معاشرے میں انتشارپیداہو۔ وفاق نے فلم پر پابندی لگا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔مالک فلم کےڈائریکٹراوراداکارعاشرعظیم کااہم انکشاف عدالت نے فلم کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار دیتے ہوئے سینماؤں میں دکھانے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ بھی فلم کی نمائش پر پابندی کو کالعدم قراردےچکی ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں