’’ میراسلطان‘‘ کے سلطان کوپاکستان میں بڑااعزازمل گیا
lux awards mera sultan actor turkey

لکس ایوارڈ!میرا سلطان کے خالد ارگنج بھی شریک،ایوارڈ وصول کیا

16ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کا میلہ اداکار فہد مصطفیٰ اور ان کی فلم ’’ایکٹر ان لاء‘‘ کے نام رہا جس نے بہترین فلم، ہدایتکار اور اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ ماہرہ خان کو فلم’’ہومن جہاں‘‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔لکس اسٹائل ایوارڈ میں شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’میرا سلطان‘‘ کے اداکار خالد ارگنج کو انٹرنیشنل آئیکون ایوارڈ دیا گیا جسے وصول کرنے کے لیے وہ خود موجود تھے جبکہ تقریب میں اداکار عمران عباس نے نصرت فتح علی خان کی گیت ’’کسے دا یار نہ بچھڑے‘‘ پر پرفارم کرکے دنیا سے گزر جانے والے اداکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے رنگا رنگ 16 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جب کہ تقریب کی میزبانی کے فرائض پہلی بار معروف گلوکار عاطف اسلم نے سرانجام دیئے جن کے منفرد انداز نے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں